اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسجد کے مولوی کا خطبے کے دوران ووٹ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، سوشل میڈیا کی شدید مذمت کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میںایک مسجد امام خطبے کے دوران نمازیوں سے کہہ رہےہیں کہ ہم مسلم لیگ ن کےحلیف ہیں، یہ ہماری جماعت (جمعیت اہلحدیث) کی پالیسی ہے کہ ہمارا ووٹ مسلم لیگ ن کو
پڑنا چاہئے۔ ہمارے امیر کا حکم ہے کہ این اے 133 میں کوئی بھی اہلحدیث بستا ہے اسکا ووٹ جماعت کی پالیسی کے مطابق مسلم لیگ کو پڑتا ہے۔مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ کوئی امیدوار ہو ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ ہمیں اپنے امیرکی اطاعت کرنی ہے ہماری پالیسی بھی اپنی جماعت کو مضبو کرنااور ایوانوں تک پہنچانا ہے ۔ مولوی صاحب کے ووت مانگنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے کہ مولوی صاحب خطبے میں قرآن کی تعلیمات کی بجائے ن لیگ کیمپئن کر رہے ہیں ، صارفین کا کہنا تھا کہ مساجد کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے ووٹ مانگنے کیلئے استعمال ہونی چاہئیں ۔ سیاست کو مساجد سے دور رکھا جانا چاہیے بلکہ وہاں آئے لوگوں کی قرآنی تعلیمات کے ذریعے ان کے دل منور کیے جائیں ۔