جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کم آمدنی والے طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، چینی قونصل جنرل

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان میں کم آمدنی کے حامل طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،کوشش ہے کہ کسی طرح پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں، سی پیک کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، گوادر کی خطہ میں اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ایئر پورٹ، ٹریننگ سینٹر، گوادر پورٹ سمیت متعدد منصوبوں میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے۔

پیر کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی بیجیان نے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا اہم جز ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاجروں کے درمیان تعلقات اس سے کہیں زیادہ گہرے ہیں، پاکستان میں کم آمدنی کے حامل طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن کوشش ہے کہ کسی طرح پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، گوادر کی خطہ میں اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ایئر پورٹ، ٹریننگ سینٹر، گوادر پورٹ سمیت متعدد منصوبوں میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے، خوشی ہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ کا ترقیاتی کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، امید ہے کہ 2023 تک گوادر ایئر پورٹ آپریشن کا آغاز کر دیگا، گوادر میں اسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے، توقع ہے کہ اسپتال بھی آئندہ سال سے کام شروع کردے گا۔لی بیجیان نے کہا کہ پاکستانی صنعتکاروں، سرمایہ کاروں کیلئے چین میں تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، چین میں 50 کروڑ کی آبادی مڈل کلاس ہے جو پاکستان کیلئے بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستان چین کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کر سکتا ہے جبکہ چین میں چاول، مچھلی سمیت سمندری خوراک کی بڑی مارکیٹ موجود ہے

جس سے پاکستان کے ایکسپورٹرز بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں تعاون مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت میں پاکستان کے برآمدی حجم کو بڑھانے کیلئے کاٹی کے اشتراک سے حکمت عملی مرتب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے صنعتکار دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھائیں۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر سلمان اسلم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…