جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے تابوت پر لکھی عبارت وائرل

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجرکی فیکٹری ملازمین کےہاتھوں موت واقع ہو گئی تھی ،جذباتی افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور پھر اسے مسخ کر دیا ۔پریا نتھا کمارا کے تابوت کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تابوت پر انگریزی زبان میں ’Head‘ لکھا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیے جارہے ہیں کہ آخر تابوت پر ’Head‘ کیوں لکھا گیا؟سو شل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عام طور پر تابوت میں چہرے والا حصہ شیشے کا ہوتا ہے جس میں سے جسد خاکی کا چہرہ نظر آرہا ہوتا ہے لیکن سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کا تابوت مکمل طور پر لکڑی کا تیار کیا گیا۔ سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کے تابوت پر ’Head‘ اسی لیے لکھا گیا اور ساتھ ہی تیر کا نشان بھی بنایا گیا جس سے اُن کے سر کے حصّے کی نشاندہی ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…