اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی تہمینہ دولتانہ فرنٹ بنچ پر خواجہ آصف اور کیپٹن (ر) صفدر پر رعب جھاڑتی رہیں جبکہ خواجہ آصف اور کیپٹن(ر) صفدر دونوں ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہے ۔سپیکر ایاز صادق نے بات چیت سے منع کیا تو انگلی منہ پر رکھ کر سپیکر کو بھی چپ رہنے کی ہدایت کر دی ۔منگل کے روز ایوان میں پی ٹی آئی ڈی سیٹ کی تحریک پر ایوان میں بحث چل ہی تھی کہ اسی دوران مسلم لیگ (ن ) رکن قومی امبلی تہمینہ دولتانہ فرنٹ بینچز پر آ کر خواجہ آصف اور کیپٹن(ر ) وار عابد شیر علی پر رعب جھاڑنے لگیں جس پر خواجہ آصف بھی اور کیپٹن(ر ) صفدر دونوں تہمینہ دولتانہ سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگنے لگے سپیکر نے تہمینہ دولتانہ کو بات چیت سے منع کیا تو سپیکر کو بھی جھاڑ پلا دی اور منہ پر انگلی رکھ کر چپ کرنے کی ہدایت کر دی جس پر خواجہ آصف اور کیپٹن(ر ) صفدر منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنستے رہے جبکہ سپیکر بے بسی سے پریس گیلری کی طرف دیکھتے رہے ۔