بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں جذباتی افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق حفاظتی تحویل میں موجود دونوں افراد سے واقعے سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔

سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی موت کے حوالے سے پولیس نے کہاکہ واقعے کی اطلاع تب ملی جب ہجوم نے سڑک بلاک کی۔سیالکوٹ پولیس کے مطابق ریسکیو کو پہلی کال جی ٹی روڈ بلاک ہونے کی ملی، جس شخص نے کال کی اس نے بتایا کہ فیکٹری میں کچھ ہنگامہ ہو رہا ہے۔سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار فیکٹری کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر موجود ہجوم فیکٹری کے مالک شہباز بھٹی کو بھی زد و کوب کر رہا تھا۔سیالکوٹ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک کو مشکل سے ہجوم کے چنگل سے آزاد کرایا۔پولیس نے بتایا کہ باہر سے مزید افراد بھی بڑی تعداد میں دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے مین گیٹ کھولا اور سری لنکن منیجر کی لاش سڑک پر لے گئے، جہاں انہوں نے مقتول کی مسخ کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…