لاہور( آن لائن ) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے پی پی امیدوار پر واضح برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133ضمنی انتخابا ت کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی
شائستہ پرویز نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل پر کئی ہزار ووٹوں سے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے 24564ووٹ لے کر پی پی امیدوارپر برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل 14446 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔