اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے شہری ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا قوم کی طرف سے ملک عدنان کے اخلاقی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے سیالکوٹ سانحہ میں اپنی جان کو خطرے کو ڈال کر سری لنکن منیجر پریانتھا دیاواڈانا کو مشتعل ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی انتہائی کوشش کی۔ ہم اسے تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔