اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 133 میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، ووٹر نہ صرف موبائل فون نہ صرف ہمراہ لے گیا بلکہ ووٹ کیساتھ سیلفی اور ویڈیو بھی بنا ڈالی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک ووٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو موبائل سمیت پولنگ بوتھ میں داخل ہوا
، ووٹ کی پرچی حاصل کی اور ٹھپہ لگانے کی جگہ پر جا کر پہلے ووٹ ڈیسک پر رکھا ، پھر انتخابی نشان پر سٹیمپ لگا دی اور بعد میں کیمرے میں اپنا چہرہ کر کے مسکراہٹ دی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نےحلقہ این اے 133ضمنی الیکشن میں ووٹر کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لے لیا ،متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ موبائل سے فوٹو لینے والے ووٹر کو زیر حراست لے کر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ڈی آر او تمام پریزائڈنگ افسروں کو مو بائل فون کے حوالے سے سخت احکامات جاری کردیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ آفیسر یقینی بنائیں کہ ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن پر نہ لائیں، تمام پریذائیڈنگ افسروں کو سختی سے ہدایات پر عملدرآمد کرائیں۔