منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے پارلیمان کے فیصلوں پر مہر لگادی،خورشید شاہ

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پارلیمان کے فیصلوں پر مہر لگائی،ریاست اور نظام کا مضبوط ہونا ملک کے لیے بہتر ہے،پارلیمنٹ کی ایک دو تقریروں نے باہر لگے مجمع کو ختم کردیا ، یہی پارلیمنٹ کی طاقت ہے ،وزیراعظم کی طرف سے پی ٹی آئی کی ڈی سیٹنگ کے فیصلے قبول نہ کرنےکی بات خوش آئند ہے۔قومی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے استعفے منظور نہ کیے جانا حکومت کا اچھا جذبہ ہے،ایم کیوایم اور جے یو آئی بات کو سمجھیں اورتحریک انصاف کو ایوان میں لے آئیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سیاست میں بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،عمران خان کے پاس مستقل کی کوئی پالیسی نہیں۔ان کا کہناتھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں کام کررہی ہیں،وہ وقت گزرگیا جب ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچا کرتے تھے،حکومت کو ہرمعاملے میں فراغ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…