جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں سزا

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوئی جب کہ مجرم کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی آر کو مالک رائے ٹریڈنگ کمپنی باجوڑ خیبر پختونخوا حبیب اللہ سے متعلق مالیاتی معلومات کا علم ہوا جس سے پتا چلا کہ ملزم کے کیش اور بینک ٹرانزیکشن اس کی کاروباری پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے۔ڈائریکٹوریٹ نے ٹیکس قوانین کے تحت ابتدائی تحقیقات کیں جس دوران ملزم کے 6 مزید بینک اکاؤنٹس کا پتا چلا جس کے ذریعے بڑی ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس کی کل رقم 2090 ملین روپے تھی، اس نے 2015 میں صرف ایک لاکھ 92 ہزار 877 روپے ٹیکس ادا کیا تھا، ملزم نے آمدن اور بینک اکاؤنٹس کو چھپایا اور ٹیکس اتھارٹیز کو غلط معلومات فراہم کیں۔بعدازاں تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد منی لانڈرنگ کا علم ہوا جس کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کا آغا ز کر دیا گیا۔کورٹ کی اجازت کے بعد بینک اکاؤنٹس کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی شق 8 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ ایکٹ کی شق 9 کے تحت تفتیش مکمل ہونے پر حتمی چالان پیش کیا گیا اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 203 کے تحت منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…