اسلا آباد(این این آئی) پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی جس میں بتایاگیا ہے کہ مرکزی ملزمان سمیت 112ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمان سمیت112 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میںجذبات کو ابھارنے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمے داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔