لاہور( این این آئی)یوٹیوب پاکستان نے سال 2021 میں مقبول ہونے والی ویڈیو سے متعلق اپنی فہرست جاری کردی جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ، میوزک اور کانٹینٹ کریٹیرز شامل ہیں۔اس سال مقبول ہونے والے یوٹیوب کانٹیںٹ کریٹیرز کی فہرست
روزمرہ امور، کھانا پکانے کی ترکیبوں، ای اسپورٹس سے متعلق مواد کا مجموعہ ہے۔یوٹیوب کی فہرست سے یہ چیز بھی سامنے آئی ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث صارفین کی جانب سے دیکھی گئی ویڈیوز کے انتخاب میں بھی تبدیلی آئی ہے۔2021 میں یوٹیوب پر پاکستان کے ٹاپ کریٹر اعجاز انصاری فوڈ سیکریٹس رہے جبکہ مقبول موبائل گیمنگ چینل ٹیکنو گیمرز اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔یوٹیوب پر مقبول ایک اور کوکنگ چینل بابا فوڈ آر آر سی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔ ٹاپ 10 یوٹیوب کانٹینٹ کریٹیرز میںاعجازانصاری فوڈ سیکرٹس،ٹیکنو گیمرز،بابا فوڈ آر آر سی،معاذ صفدر ورلڈ،اسٹار اینونیمس،حیدر ٹی وی،وائس ڈیلی،کیو بی سی ورلڈ، ولیج فوڈ سیکریٹس اورووکیبی نار شامل ہیں۔