ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ نیوزی لینڈ میڈیا نے انٹیلی جنس دستاویزات شائع کردئیے

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی) کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ نیوزی لینڈ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کیوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

چھوڑ کر جانے کے حوالے سے حکومت کی انٹیلی جنس کے دستاویزات شائع کردئیے۔کیوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ دورہ پاکستان کے خلاف تھی، دورے کو ملتوی کرانے کے لئے حکومتی انٹیلی جنس کو فائیو آئی کی جانب سے ٹیم پر حملے کی اطلاع دی گئی۔کیوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے سترہ ستمبر کو سکیورٹی الرٹ ملنے پر پاکستان کا دورہ ختم کر کے نیوزی لینڈ واپس چلی گئی تھی۔نیوزی لینڈ حکومت نے راولپنڈی میں موجود کیوی کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سکیورٹی خطرات کے باعث وہ ہوٹل سے نہ نکلیں۔اس دورے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان میں تین ایک روزہ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنا تھے، یہ میچ راولپنڈی اور لاھور میں منعقد کیا جانا تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…