لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133کے مقابلے میں شامل نہ ہونے پر اپنے کارکنوںاورووٹرز کو این اے133کے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہاگیاہے کہ ہمارے امیدوار کو تکنیکی
غلطی کی وجہ سے مقابلے سے باہر رکھاگیا ۔ تحریک انصاف نے کسی دوسری جماعت یا آزادامیدوارکو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے کارکنان اور ووٹرزاین اے 133کے ضمنی انتخاب سے قطعی لا تعلق رہیں اور ووٹ کا حق استعمال نہ کریں۔