جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت اسلا م آباد نے آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب نے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور دو روزہ راہداری ریمانڈر کی استدعا کی ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ میرا خیال ہے آغا سراج درانی پہلے بھی پیش ہوئے تھے؟

تفتیشی افسر کا عدالت میں جواب دیا کہ سراج درانی دو سال پہلے گرفتار ہوئے تھے۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آغا سراج درانی کوکراچی کب لے کے جانا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فلائٹ کا شیڈول دیکھ رہے ہیں،پہلے ممکنہ فلائٹ پر لے جایا جائے گا۔عدالت نے آغا سراج درانی سے پوچھا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ اسپیکر سندھ اسمبلی نے جواب دیا کہ بس جلدی بھجوادیں۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آغا سراج درانی کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر دےد یا۔ عدالت نے نیب کو پیر کے روز تک آغا سراج درانی کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کرنےکا حکم دیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتاری دی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آغا صاحب آپ کراچی میں کیوں نہیں گرفتار ہوتے ، ہمیشہ اسلام آباد سے ہوتے ہیں، آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔ تیس سال سے ہمارے ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…