جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جمعہ کو قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے خرم شیر زمان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و سیکریٹری قانون، چیف الیکشن کمشنر فریق کو فریق بنایا گیا۔

درخواست کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 آئین کے آرٹیکل اے 140، 32، 17، 8، 7 کے خلاف ہے۔ آئین کے مطابق تمام اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا لازم ہے۔استدعا کی گئی کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی چوری چھپے بل لے کر آئی جس کے ذریعے پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سے صحت اور تعلیم کا نظام واپس لے لیا گیا جبکہ بل کے تحت کوئی بھی شخص میئر یا چیئرمین بن سکتا ہے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل خلاف آئین اور خلاف قانون ہے۔صوبے میں غیرقانونی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے سے متعلق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ریگولرائزیشن آرڈیننس دراصل کرپشن سسٹم کو طول دینے کیلئے ہے جبکہ آرڈیننس پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی سازش ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیئرمین آباد نے کہا تھا کراچی میں 700 عمارتیں غیرقانونی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…