جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

فضائی آلودگی کیخلاف کیس،کیا پاکستان میں صنعتیں بند کروا دیں، بھارتی سپریم کورٹ کے انوکھی منطق پیش کرنے پر طنزیہ ریمارکس

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی کیخلاف کیس میں اتر پردیش ریاست کی انوکھی منطق پر طنزیہ ریمارکس دیئے کہ کیا پاکستان میں صنعتیں بند کروا دیں؟۔اتر پردیش ریاست نے فضائی آلودگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ ریاست میں زیادہ تر آلودہ ہوائیں پاکستان سے آرہی ہیں جس پر بھارتی چیف جسٹس نے طنزیہ سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان میں

صنعتوں پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔فضائی آلودگی کیخلاف سماعت میں سولیسٹر جنرل نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی پر ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو ہر شام 6 بجے میٹنگ کرے گی۔فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے فلائنگ اسکواڈ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔نئی دہلی حکومت نے جمع کرائے گئے حلف نامے میں کورونا ہسپتالوں کو تعمیراتی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔اس موقع پر عدالت نے فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت 10دسمبر تک معطل کردی۔واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے سبب اسکول ، کالج غیر معینہ مدت کیلئے دوبارہ بند کردیئے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…