کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے آج سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تاجر تنظیموں کی ’3.0ودہولڈنگ ٹیکس‘ کے خلاف ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تاجر تنظیموں کی جانب سے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ’3.0ودہولڈنگ ٹیکس‘ کے خلاف آج ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ’3.0ودہولڈنگ ٹیکس‘ کے خلاف تاجر تنظیموں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس کے خلاف گزشتہ دنوں میں ہڑتال کی جاچکی ہے، لیکن حکومت کے کانوں پر تاجر تنظیموں کے جائز مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، جس کے باعث وہ اب بھی احتجاج پر مجبور ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کے جائز مطالبہ کے ساتھ ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔