وندر(آن لائن)وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کی جانب سے مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم سے کٹوتی کا انکشاف تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر میں وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے سینٹر وندر میں مستحق خواتین کے 12000 وضیفے سے غیر قانونی طور پر کٹوتی کا سلسلہ جاری وزیراعظم احساس کفالت پروگرام سینٹر وندر پر تعنیات عملہ مستحق خواتینوں کو
دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے آنے والی خواتین نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 12000 ملنے والے وضیفے میں سے 500 سے 1000 روپوں کی کٹوتی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے کٹوتی کرنا سراسر غلط ہے وزیراعظم غربت مٹا کے وضیفے میں کرپشن تھم نہ سکی ذرائع کے مطابق وزیراعظم احساس کفالت پروگرام سینٹر وندر پر تعنیات عملہ مستحق خواتین سے 500 سے لے کر 1000 روپے تک کی کٹوتی کی رقم بٹورنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ دوسری جانب سینٹر پر سفارشی کلچر کی بھرمار ہے اور کئی ایک خواتین سارا دن لائنوں میں کھڑی رہتی ہیں مگر ان کو نمبر نہیں ملتا جبکہ سفارشی خواتین پیسے لے کر چلتی بنتی ہیں وندر شہر اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والی مستحق خواتین مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک لائنوں میں دھکے کھاتی رہتی ہیں جبکہ دوسری جانب اس سے قبل بھی وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقوم کی تقسیم کے وقت یہی صورتحال دیکھنے کو ملتی رہی ہے سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ ان کا سدباب کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وندر میں قائم وزیراعظم احساس کفالت پروگرام سینٹر پر حالات جوں کے توں ہیں مستحق غریب خواتین کی امدادی رقم سے غیر قانونی طور کٹوتی کی جارہی ہے جس سے عوام کے اندر انتہائی تشویش پائی جارہی ہے عوامی حلقوں نے موجودہ صورتحال پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور متعلقہ اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔