کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا، اس جہاز کی 14 منزلیں ہیں اور یہ 1400 کمروں پر مشتمل ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس بحری جہاز میں 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مال،گیپمنگ زون اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔یہ بحری جہاز شپ بریکنگ کے لئے خریدا گیا ہے لیکن اسے تفریح گاہ بنانے کا امکان ہے۔یہ جہاز 56ہزار 800 ٹن کا ہے اور اسے 1992 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے اطالوی جہاز سازوں نے بنایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز پاکستان کی نجی کمپنی نے شپ بریکنگ کے لئے خریدا لیکن اب اسے ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔