بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے350 ارب روپے کے ٹیکسوں کی شرائط پرمشتمل منی بجٹ تیار، ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو نے منی بجٹ توثیق کیلئے لاء ڈویژن کو بھجوا دیا۔ منی بجٹ آئی ایم ایف کے350 ارب روپے کے ٹیکسوں کی شرائط پرمشتمل ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لاء ڈویژن کی توثیق کے بعدکابینہ سے منظوری کیلئے بجٹ پیش کیا جائے گا اور کابینہ سے

منظوری کے بعد آرڈیننس یا پارلیمنٹ میں دینے کا فیصلہ ہوگا۔بجٹ کو فوری نافذ کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے،منی بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط پر ٹیکس چھوٹ ومراعات ختم ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 350ارب ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے بل میں شیڈول6 میں ترمیم ہو گی جس کے خاتمے یا ترامیم سے 350ارب ٹیکس مراعات ختم ہوں گی۔موبائل فون، اسٹیشنری اورپیک فوڈآئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ہے،زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی سیلزٹیکس چھوٹ مکمل ختم کیے جانے کا امکان ہے جن اشیا ء پر سیلزٹیکس17فیصد سے کم ہے انہیں 17فیصدتک کرنے کا امکان ہے۔مخصوص شعبوں کوحاصل ٹیکس چھوٹ کوبھی ختم کیے جانے کا امکان ہے،منی بجٹ میں سیلزٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جا رہا ہے،کھانے پینے کی اشیا ء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔لگژری اشیاء کی درآمدات پرٹیکس لگائے جائیں گے جبکہ منی بجٹ میں درآمدی گاڑیوں پراضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہو گا، کھانے پینے کی اشیا ء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی،پاکستان کو 12جنوری2022 سے پہلے آئی ایم ایف شرائط پرعمل کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…