ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ اربوں ڈالر پر پہنچ گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نومبر میں تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارت کے توازن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر،

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق نومبر میں تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ اکتوبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 94 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست مندی دیکھی گئی، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2021ء کے درآمدی بل کا جائزہ لیا گیا۔ بتایاگیاکہ عالمی سطح پر اجناس کی بلند قیمتوں بالخصوص توانائی، سٹیل اور صنعتی خام مال کی وجہ سے درآمدی بل پر دباؤ آیا، کورونا ویکسین کی زیادہ درآمد نے درآمدی بل میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ بتایاگیاکہ آنے والے مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، فرنس آئل اور ویکسین کی کم درآمد ہوگی، بتایاگیاکہ درآمدات میں کمی سے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں تجارتی بل پر دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی، مشیر خزانہ شوکت ترین نے پرتعیش اشیاء کی غیر ضروری درآمدات کم کرنے کیلئے موثر پالیسی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…