بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ڈنمارک میں مقیم صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف ماہر اقبالیات غلام صابر انتقال کرگئے

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)ڈنمارک میں عرصہ دراز سے مقیم ممتا زعلمی،ادبی اور مفکر شخصیت غلام صابر انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم یورپ میں ماہر اقبالیات سمجھے جاتے تھے۔کچھ عرصہ قبل ان کی خدمات کے پیش ان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

آپ نے فکر اقبال کو یورپ میں متعارف کروانے کے لیے اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کی بنیاد رکھی۔وہ اقبال کے پیغام کو دنیا میں پہنچانے کے لیے فلسفہ اقبال پر مسلسل کام کرتے رہے اور آپ نے سات کتابیں تحریر کیں۔مرحوم کی کتاب اقبال اور ڈینش فلاسفر ہنس سارن کریکگارڈ کا تقابلی تجزیہ بہت مشہور ہوئی۔اس کتاب کے دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمے بھی شائع ہوئے۔اس کے علاوہ اقبال اور فزکس،موت کے بعد زندگی (انگریزی) میں شائع ہوئیں۔دنیا میں اقبالیات کے شوقین آپ کے پاس دور دور سے آتے اور آپ کا گھر یورپ میں عملی طور پر مرکز اقبال بن چکا تھا۔مرحوم نے اقبالیات کے حوالے سے ایک کتب خانہ قائم کیا ہوا تھا۔ان کی لکھی ہوئی کتب یورپ کی بہت سی لائبریریز میں دستیاب ہیں۔مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے طارق صابر،خالد صابر اور عاصم صابر شامل ہیں۔اس کے علاوہ چار بیٹیاں ناہید،انجم،سیما اور روبینہ شامل ہیں۔ان کے دامادوں میں کامل محمد (ڈنمارک) اور عابد علی عابد شامل ہیں۔عابد علی عابد تنظیم برائے عالمی امن کے عالمی صدر بھی ہیں جبکہ ان کی بیٹی ڈنمارک میں مشہور سیاسی رہنما صباح عابد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…