جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری دینے کی منظوری

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مکمل مالی خود مختاری دینے کی منظوری دے دی جب کہ کمیٹی نے بائیو میٹرک سسٹم پر الیکشن کمیشن سے حتمی رائے بھی مانگ لی ہے۔انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے کمیٹی کے ممبران کو بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ پر بریفنگ دی جب کہ مبینہ انتخاتی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں خامیوں، کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو مالی خود مختاری دیتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم پر حتمی رائے مانگ لی ہے جب کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کل نئے قانون کے مسودے کی شق وار منظوری شروع کرے گی۔دوسری جانب زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نادرا نے نظام متعارف کرانے کے لیے 3 تجاویز دی ہیں اور نادرا کا مؤقف ہے کہ بائیو میٹرک نطام کے لیے اسے اپنا سسٹم بھی اپ گریڈ کرنا ہوگا جب کہ بائیو میٹرک مشینوں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر درکار ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…