بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ایسٹرازینیکا سے خون کیوں جمتا ہے؟ امریکی ماہرین نے بلڈ کلا ٹنگ کرنے والا محرک ویکسین میں تلاش کرلیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ خون میں موجود پروٹین ویکسین کے ایک اہم جز کی طرف راغب ہوتا ہے اس سے مدافعتی نظام میں تبدیلیاں آتی ہیں اور خون میں لوتھڑے بننے کا خطرناک عمل شروع ہو جاتا ہے۔ٹیم کے ابتدائی نتائج شائع ہونے کے بعد

ایسٹرازینیکا کے اپنے سائنسدان بھی اس تحقیقی منصوبے میں شامل ہوئے۔ تاہم ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ویکسین کے مقابلے کووِڈ انفیکشن کی وجہ سے کلاٹس بننے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ریسرچ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ مختلف ممالک میں بلڈ کلاٹنگ کے کئی واقعات رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کی متبادل ویکسین لگانے کا مشورہ دیا جاچکا ہے۔برطانیہ کی تیارکردہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسین ان ویکسینوں میں سے ایک ہے جس کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے دی ہے۔عالمی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ برطانوی ویکسین کے استعمال کے نتیجے میں چند ممالک کے اندر خون جمنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد کئی ممالک نے ویکسین کا استعمال روک دیا تھا۔جبکہ برطانوی حکومت نے آکسفرڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ و موثر قرار دیا تھا۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…