جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

حویلیاں حسن ابدال ایکسپریس وے کی تعمیر میں چار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حویلیاں حسن ابدال ایکسپریس وے کی تعمیر میں چار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت مواصلات کے

آڈٹ اعتراضات پر غور کیا گیا، اجلاس میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ حویلیاں حسن ابدال ایکسپریس وے کی تعمیر میں چار ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد 56 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 29 پاس ہوئے۔ سیکریٹری مواصلات نے کہاکہ نیسپاک اور ایم اینڈ آئی رپورٹ نے ایکسپریس وے کو کلیئر کردیا ہے۔ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملہ دوبارہ محکمانہ اکائونٹس کمیٹی میں لے جانے کی ہدایت کردی۔پی اے سی اجلاس میں پشاور کراچی موٹروے کے ملتان سکھر سیکشن کی تعمیر میں بھی 2 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکنیک نے 240 ارب روپے کا پی سی ون منظور کیا، منصوبہ 294 ارب روپے میں مکمل ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…