جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

کورونا سے انکار کرنیوالے روسی راہب کو ساڑھے تین سال قید کی سزا

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس میں فادر سرگی نامی ایک راہب کو کورونا وائرس سے انکار کرنے کی پاداش میں ساڑھے تین برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ راہب نے گذشتہ برس اپنے درجنوں پیروکاروں کے ساتھ خود کو ایک خانقاہ میںمورچہ بند کرلیا تھا۔روسی خبر رساں ایجنسیوں نے رپورٹ کیا کہ ماسکو کی ایک عدالت نے فادر سرگی (جن کا سیکولر نام نکولائی رومانوف ہے) کو

خودکشی پر اکسانے، مذہبی عقائد کو مجروح کرنے کا مجرم پایا۔فادر سرگی کو گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب روس کی پولیس اور خفیہ اداروں نے یورال کے پہاڑوں میں ان کی خانقاہ پر دھاوا بول دیا تھا اور اس راہب کے کچھ پیروکاروں نے چھاپوں کے دوران مزاحمت کی تھی جبکہ منحرف راہب کو ماسکو لے جایا گیا تھا۔فادر سرگی کی لمبی سرمئی داڑھی ہے اور وہ سیاہ لباس اور ٹوپی پہنتے ہیں جس پر آرتھوڈوکس صلیب اور دیگر علامتیں ہوتی ہیں۔سوویت یونین کے دور میں پولیس اہلکار رہنے والا سرگئی گزشتہ برس روس میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچا جب کووڈ کے ملک میں پہنچنے پر عوامی طور پر اس کے وجود سے انکار کرتے ہوئے اس نے روسیوں سے وائرس کی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کرنے کا مطالبہ کیا۔فادر سرگی نے مبینہ طور پر اپنے کچھ پیروکاروں سے ’روس کے لیے مرنے‘ کا مطالبہ کیا تھا اور استغاثہ نے ان پر متعدد راہباؤں کو خودکشی کے لیے ترغیب دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔چرچ کے حکام کی جانب سے انہیں وہاں سے نکل جانے کا حکم دینے کے باوجود انہوں نے یورال شہر کے باہر کئی ماہ تک خواتین کی خانقاہ جاری رکھی۔اس وقت مقامی ریاستی حکام ابتدائی طور پر چرچ کے تنازع سے باہر رہے تھے لیکن آخرکار مبینہ طور پر حکام کی ہدایت پر فسادات سے متعلق پولیس، نیشنل گارڈز اور ایف ایس بی سیکیورٹی سروس کو اس خانقاہ میں بھیج دیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق روسی آرتھوڈوکس چرچ فادر سرگی کو فرقہ پرست سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ ان کے خطبات توہین آمیز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…