لاہور(این این آئی)الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کے لیے پنجاب کو دی گئی دسمبر کے پہلے ہفتے تک آخری مہلت ختم ہوگئی، ای سی پی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا عندیہ دے دیا۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق قانون سازی مکمل کریں ورنہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیں گے۔الیکشن کمیشن کے خط میں کہا
گیا ہے کہ 30 نومبر تک قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، مزید ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن نہ ملا تو موجودہ ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیں گے۔موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے،خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔