بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

سپین،آتشزدگی میں پاکستانی شخص بیوی اور 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق

datetime 1  دسمبر‬‮  2021 |

بارسلونا(این این آئی)اسپین کے ایک بینک کی خالی عمارت میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی سے پاکستانی نژاد شہری بیوی اور 2 بچوں سمیت ہلاک ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں بینک کی خالی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی،مرکزی دروازہ لاک ہوجانے کی

وجہ سے اہل خانہ کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ مدد کے لیے پکارتے رہے۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 40 سالہ پاکستانی شخص اپنی 39 سالہ بیوی اور 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ ایک بچے کی عمر 3 سال جب کہ دوسرے کی 4 ماہ تھی۔مقامی افراد کے مطابق یہ خاندان بینک کی خالی عمارت میں 3 سال سے رہائش پذیر تھا۔ خاندان کا سربراہ پاکستانی شخص اوراس کی بیوی کاٹھ کباڑ کا کام کرتے تھے۔ پاکستانی شخص کی بیوی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے ، میتوں کی پاکستان منتقلی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…