بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

” مجھ سمیت چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینہ میں ہوئی اور ۔۔” اداکارہ سارہ خان نے گھر کی بات بتادی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان نےکہا ہے کہ ان سمیت چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینے میں ہوئی ہے۔ سارہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا تعلق لبنان سے اور والد کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن والد سعودی عرب میں کام کرتے تھے

جہاں ان کی ملاقات والدہ سے ہوئی جس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی انسٹا اسٹوریز نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔سارہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنے شوہر، نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کا کیپشن میں کہنا تھا کہ ’اْنہوں نے فلک شبیر کو نیند میں ڈیٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔سارہ خان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر ایک خاتون کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، سارہ خان کے اچانک وہاں پہنچنے پر فلک شبیر اپنا چہرہ چھپا کر ایسے چلنے لگ جاتے ہیں جیسے کہ وہ نیند میں ہوں۔سارہ خان اور فلک شبیر کی یہ حسِ مزاح سے بھرپور ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا رہی ہے۔سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیے جانے پر خوبصورت جوڑی کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں اور اِن کے درمیان دوستی جیسے رشتے کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر آج کل بیرون ملک ترکی میں سیر سپاٹوں پر مصروف ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…