بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

شعیب ملک کا شادی شدہ زندگی پر سکون گزارنے، بیگم کو خوش رکھنے کیلئے مفید مشورہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے اور بیگم کو خوش رکھنے کا شوہروں کو مفید مشورہ دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے

شرکت کی۔اس دوران اس جوڑی کی اپنے بیٹے سمیت متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔تقریب میں شعیب ملک نے بیگمات کو خوش رکھنے اور شادی شدہ زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے سے متعلق وہاں موجود سب ہی مرد حضرات کو ایک مشورہ دیا۔شعیب ملک نے کہاکہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔شعیب ملک کے اس مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت سب ہی مرد حضرات خوب قہقہے لگاتے نظر آئے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…