پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے 3 متاثرین کی تصدیق ہوگئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا بھر کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کینیڈا میں دو اور برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تین متاثرین سامنے آچکے ہیں۔برطانیہ میں ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے جبکہ بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔کورونا کی نئی قسم کے متاثرین بوٹسوانا

، ہانگ کانگ اور اسرائیل میں بھی پائے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈز آنے والے سینکڑوں مسافروں میں اومیکرون کی تشخیص کی گئی ہے۔احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کئی ممالک نے افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاہم جنوبی افریقہ کے صدر نے سفری پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔صدر سائرل راما فوسا کا کہنا ہے کہ وائرس نے غیر ویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا ہے، اور ایسی پابندیوں سے معاشی صورتحال خراب ہو گی۔انہوں نے عالمی برادری سے پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں کووڈ 19 کی نئی قسم اومی کرون کی دریافت پر داد دینے کی بجائے سزا دی جا رہی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی جنوبی افریقی ممالک کے لیے پروازوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے، عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی بجائے صحت سے متعلق عالمی قوائد وضوابط پر عمل کیا جائے، سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھلاو کو روکنے میں کم مدد ملے گئی، جبکہ عوامی اور معاشی مسائل زیادہ بڑھیں گے۔امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور پاکستان سمیت کئی ممالک اب تک جنوبی افریقہ پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔طبی حلقوں نے اومی کرون پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ابتدائی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس کے ری انفیکشن یعنی پھیلاؤ کا خطرہ دیگر اقسام کی نسبت زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…