بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

4 اگست, خیبرپختونخوا میں ‘یوم شہدائے پولیس’

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانی دینے والے پولیس اہکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبر پختونخوا میں ‘یوم شہدائے پولیس’ آج منایا جا رہا ہے.ایک نجی ٹی وی کے مطابق
اب تک اس جنگ میں ایک ہزار 5 سو 11 پولیس کے افسر اور جوان جان دے چکے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا ناصر درانی کی طرف سے ہر سال 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس منانے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 5 سال قبل 2010 میں 4 اگست کو آئی جی ایف سی صفوت غیور کو ایک خود کش حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ہلاک کیا تھا۔صفت غیور کا تعلق پولیس سروسز گروپ سے تھا وہ خیبر پختونخوا میں پولیس، ایف سی اور انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) میں اہم عہدوں پر رہ چکے تھے۔4 اگست کو اسی مناسبت سے صوبے میں یوم شہدائے پولیس منانے کا اعلان کیا گیا۔یوم شہدائے پولیس پر میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی، جس میں کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے 1511 اہلکاروں میں ایک آئی جی (انسپکٹر جنرل)، 2 ڈی آئی جی، 5 ایس پی، 20 اے ایس پی و ڈی ایس پی، 22 انسپکٹر، 103 سب انسپکٹر، ایک 124 اے ایس آئی، 133 ہیڈ کانسٹیبل اور 1100 کانسٹیبل شامل ہیں۔صوبے کے تمام اضلاع میں شہدا کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں شہدا کی تصاویر رکھی گئیں ہیں، مرکزی تقریب پشاور پولیس لائن میں اہتمام کیا گیا



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…