جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی اور ڈان کے سابق ایڈیٹر محمد ضیاالدین طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں پیر کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔سرکاری میڈیا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے 60 سال پر محیط شاندار کیریئر کیلئے خراج عقیدت پیش کیا جس میں دی نیوز انٹرنیشنل، ڈان اور ایکسپریس ٹربیون سمیت دیگر میڈیا اداروں کے لیے وسیع تعاون شامل تھا۔

وہ اسلام آباد میں ڈان کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر بھی تھے۔ضیاء الدین نے 1964 میں کراچی یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی بعد ازاں اسی سال انہوں نے پاکستان پریس انٹرنیشنل میں کب رپورٹ کے طور پر اس پیشے میں قدم رکھا۔بعدازاں انہوں نے ڈان میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ طویل عرصے تک اسلام آباد اور لاہور کیلئے بطور ریزیڈنٹ ایڈیٹر کام کرتے رہے، وہ 2006 سے 2009 تک لندن میں اخبار کے نمائندے بھی رہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور بعد ازاں 2002 سے 2006 تک ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ان کے انتقال پر ملک کی صحافت اور میڈیا برادری ،سیاستداروں اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…