جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

شریف برادرن نے 80کی دہائی سے ووٹ خریدنے کا کام شروع کیا،شہباز گل

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ووٹ خریدنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، این اے 133 میں ن لیگ کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے، الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریدوفروخت کی وڈیو سامنے آنے پر سخت ایکشن لیکر ن لیگ کے

امیدوار کو ناہل قرار دے۔ اتوار کو حلقہ این اے 133 میں ن لیگ کی جانب سے ووٹ خریدنے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی وڈیو ن لیگ کے اصل چہرے کو سامنے لا رہی ہے، یہ ن لیگ کے رہنمائوں نواز شریف اور شہباز شریف کا ہی کارنامہ ہے جنہوں نے ووٹ خریدنے کا کام 80 کی دہائی سے شروع کیا اور اس کے بعد ہمیشہ یہ لوگ ووٹ خرید کر اقتدار میں آتے رہے۔ شہباز گل نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ تحریک انصاف نے 2013انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا تھا اور پھر جب چار حلقے کھولے گئے تو چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس وڈیو کے اوپر سخت ایکشن لے کر ن لیگ کے امیدوار کو نااہل کرے، ظاہر ہے کہ ووٹ خریدنے کے سارے عمل میں ن لیگ کا امیدوار اور پوری پارٹی ملوث ہے، ووٹ دینے کا حلف لینے والوں کے فون ریکارڈ نکالے جائیں اور پیسے کی ترسیل کا سارا نظام پکڑا جائے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا، اس کے بعد الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیصلہ صادر فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…