جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثارسے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

datetime 4  اگست‬‮  2015
Federal Minister for Interior & Narcotics Control, Chaudhry Nisar Ali Khan addressing a press conference in Islamabad on October 12, 2013.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت الطاف حسین کے خلاف ریفرنس اور ڈاکٹرعمران فاروق کیس پر بھی تبادلہ کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثاراورفلپ بارٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران چوہدری نثارنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی اداروں کے بارے میں نازیبازبان استعمال کرنے کا بھی ذکر کیا، اسی طرح ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف برطانوی حکومت کو بھیجے جانے والے قانونی ریفرنس اورڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس بھی زیرغور آیا۔اس موقع پرچوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات مثالی ہیں جنہیں مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی جب کہ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ فلاح و بہبود کی حکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…