بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

’’ہماری جان بچائیں‘‘ طالبان نے پاکستان سے مدد مانگ لی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن)طالبان کی حکومت نے افغانستان میں اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔افغانستان کی وزارتِ صحت نے پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کی درخواست کر دی۔افغانستان کے وزیرِ صحت ڈاکٹر قلندر جہاد نے اسلام آباد میں حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ افغان وزارتِ صحت نے مریضوں کو پاک افغان بارڈر پر سہولتیں فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ افغان وزارتِ صحت نے اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان سے درخواست کر دی ہے۔ڈاکٹر قلندر جہاد نے درخواست کی کہ پاکستان افغان ٹیکنیشنز، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔پاکستانی وزارتِ صحت کے مطابق افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولتوں کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔پاکستانی وزارتِ صحت حکام نے بتایا کہ افغان مریضوں کی سہولت کے لیے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔پاکستانی وزارتِ صحت حکام نے بتایا کہ افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لیے قطر روانہ ہو گیا، افغان وزیرِ صحت وفد سمیت 2 ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔ پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور افغان مریضوں کی سہولت کیلئیبارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے ، جہاں انھوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ملاتوں میں افغان وزیرصحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی ، جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنیکااعلان کر دیا۔پاکستانی حکام نے کہا کہ مریضوں کو پاک افغان بارڈرپرسہولیات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کوفعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی ، ڈاکٹرقلندرجہاد نے کہا پاکستان افغان ٹیکنیشنز،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔پاکستانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ افغان مریضوں کی سہولت کیلئیبارڈر پر ڈاکٹر زتعینات کر دییگئے ، افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے ،افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت دو ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…