بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ٗ گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پولیس کے دعوئوں کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل تاحال جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 24 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر

لی۔بتایا گیا ہے کہ مشتاق کالونی کا رہائشی 24سالہ اسد نامی نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی اور زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ڈور پھرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے آنے قبل جاں بحق ہوگیا تھاجبکہ پولیس تاخیر سے پہنچی۔پوسٹمارٹم کے بعد میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور المناک حادثے کے باعث علاقے کی فضا ء سوگوار نظر آئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے نوجوان کی جان چلے جانے پر افسوس اور دکھ کااظہارکرتے ہوئے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او نے کہاکہ کسی بھی شخص کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی،پتنگ فروشی،مینوفیکچرنگ اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…