بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے جلسے میں’No Imran ‘کا نعرہ لگ گیا کارکن نےمائیک اٹھا کر استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اختتام پر ایک شخص نے اسٹیج پر پہنچ کر مائیک اٹھا لیا اور وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد نے خطاب کیا ۔ اس کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیاجس نے مائیک سنبھال کر

پیش گوئی کی کہ سب ویسا ہی ہو گا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوگے ۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان استعفیٰ دیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے ، نو عمران اونلی عوام ۔ اس پر شرکاء نے حیرانگی کا اظہار کیا اور اسٹیج منتظمین نے مائیک اس شخص سے لے کر اس مزید بات کرنے سے روک دیا ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعا ت عظمی بخاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں “نو عمران اونلی عوام”کے نعرے لگتے رہے،تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے،آر ٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرسکتے ہیں،چیئرمین سینٹ کا الیکشن،ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے،وہاں آپکی بنائی جعلی ویڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے۔پرچی ترجمان صاحب آپ لوگوں کو اب این اے 133کے الیکشن کا نام لیتے بھی شرم آنی چاہیے،جس جماعت کا امیدوار کاغذات نامزدگی درست جمع نہیں کراسکا وہ الیکشن لڑیں گے؟؟۔عمران خان اپنے کھودے گڑوں میں خود گر رہے ہیں۔تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی۔شرمناک شکست کی وجہ سے تحریک انصاف الیکشن سے بھاگی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ثاقب نثار کی آڈیو کا فرائنزک ہوچکا ہے ۔لاڈلے کو لانے کی سازش بھی بے نقاب ہوچکی ہے۔لاڈلے نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے بھی لیے اور قوم کو مہنگائی کے ناقابل یقین تحفے بھی دیے،آج پاکستان کا ہر شہری اڑھائی لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔عمران خان اور انکی جماعت مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر خود ہی فنا ہونے والی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…