مظفر آباد (آن لائن ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی وزیر اعظم ہاوس مظفرآباد کو امراض قلب کے جدید ہسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے
مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس کو امراض قلب کا ہسپتال بنانے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔مظفرآباد میں نو تعمیر شدہ وزیراعظم ہاوس 1 ارب روپے سے زائد لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔ساتھ ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں اور خواتین کیلئے 25 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز وفاقی حکومت جاری کرے گی، لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بی ایچ یو قائم کریں گے۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں تقریر کا خواہاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد ایوان وزیراعظم کے اخراجات میں کمی کی، ماضی کی حکومت کے 2 کروڑ 93 لاکھ کی نسبت تین ماہ میں 92 لاکھ خرچ کیے۔