وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

4  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کےہمراہ گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائرہ لیا جب کہ اس موقع پرعوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں اور آپ لوگ اس وقت جس مشکل گھڑی میں ہیں ہمیں اس کا بخوبی اندازہ ہے۔وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی امداد کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا فرض ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اب سب سے زیادہ اقدامات سیلابوں کو روکنے کے لئے دینے چاہئیں، تمام حکومتوں کو سب سے زیادہ پیسہ سیلاب روکنے پر لگانا چاہئے اور اس کے بعد بھی اگر سیلاب آتے ہیں تو پھر حکومت کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی چاہیئے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…