جھاڑکھنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) دو بہن بھائی جن کی عمریں 13 اور 6 سال ہیں لیکن وہ اپنے والدین سے بھی بوڑھے لگتے ہیں، ان کا تعلق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ سے ہے،
انجلی اور کیشو نامی دونوں بہن بھائی کو پیدائشی طور پر ایک ساتھ دو نایاب اور لاعلاج بیماریوں نے گھیر رکھا ہے یہ بیماریاں پروجیریا اور کیوٹس لیکسا ہیں،یہ پیدائشی بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے ایک بچہ ابتدائی عمر ہی سے نہ صرف بوڑھا دکھائی دینے لگتا ہے بلکہ وہ اندرونی طور پر بھی بڑھاپے کے امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک بیماری بھی بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے انجلی اور کیشو ان دونوں بیماریوں کا ایک ساتھ شکار ہیں جس کے باعث ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔ان دونوں بہن بھائی کی چہرے کی کھال عمر رسیدہ افراد کی طرح لٹکی ہوئی ہے جبکہ اس پر جھریاں بھی بہت نمایاں ہیں جبکہ یہ دونوں مختلف ایسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جو بڑھاپے سے مخصوص ہیں۔