بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6ممالک پر سفر ی پابندیاں عائد کردیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) جنوبی افریقہ اس سے ملحقہ ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے پیش نظر پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6افریقی ممالک پر سفر ی پابندیاں عائد کردں۔ این سی او سی کی طرف سے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتنی اور بوٹسوانہ شامل ہے

ان ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا اور فوری طور پر ان ممالک سے بلواسطہ بلاواسطہ آمد پر پابندی ہو گی۔ ان ممالک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو مشروط طور پر اجازت ہو گی انہیں صرف استثنا حاصل کرنے کے بعد اجازت دی جائے گی اور درجہ ذیل ہیلتھ /ٹیسٹنگ پروٹوکول کو لازمی بنانا ہوگا ان میں ویکیسنیشن کا سرٹیفیکٹ سفرسے 72گھنٹے قبل منفی پی سی آر رپورٹ دکھا نا ہوگی اور ائیر پورٹ پر رپیڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جا ئے گا ۔منفی رپیڈ اینٹی جین کیسز کی صورت میں 3دن کیلئے لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے بعد تیسرے روز سول انتظامیہ رپیڈ اینٹی جین ٹیسٹ لے گی رپیڈ اینٹی جین ٹیسٹ مثبت کیسز کی صورت میں 10روز کے لئے قرنطینہ کر نا ہو گا اور 10ویں روز پی سی آر ٹیسٹ لیا جا ئے گا این سی او سی کے مطابق ان ممالک سے پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کے لئے 5دسمبر سے 21دسمبر تک استثنا کے بغیر سفر کی سہولت فراہم کی جا ئے گی تاہم مذکورہ صحت و ٹیسٹنگ پروٹوکولز لاگو ہو نگے۔ ایو ی ایشن ڈویژن، ائیر پورٹ منیجمنٹ اور اے ایس ایف ان ممالک سے آنے والی بلاواسطہ پروازوں کے ذرایعے آنے والوں مسافروں کی سکریننگ کا طریقہ کار وضع کر یں گے اور 29 نومبر 2021تک تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شئیر کریں گے۔دریں اثنا وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ اور 6جنوبی افریقی ممالک سے سفری پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا ہے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 12سال اور زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن ضروری ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…