ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا نے وکی کی کترینہ کیف کیساتھ دسمبر میں شادی کی افواہوں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے‘۔وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کرینگے، بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی‘۔اداکار کی کزن نے بتایا کہ ’ان کی حال ہی میں وکی کوشل سے بات ہوئی ہے اور اداکار نے بتایا کہ ابھی اْن کی شادی نہیں ہو رہی‘۔ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے کہا کہ ’میں اس مسئلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے‘۔