منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

انڈیا میں پہلی بار خواتین کی آبادی مردوں کی تعداد سے بڑھ گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں پہلی بار ریکارڈ پر مردوں کے مقابلے خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کے دوسری سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں شرح پیدائش میں بھی کمی آئی ہے۔انڈیا میں تاریخی طور پر والدین نے بیٹوں کو بیٹیوں پر ترجیح دی ہے، جنہیں شادی کے جہیز کی روایت کی وجہ سے اکثر بوجھ اور زیادہ خرچے کا سبب سمجھا جاتا ہے۔

انڈیا میں جنس کی بنیاد پر اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے لیکن یہ عمل برقرار ہے، اور قومی آبادی کے اعداد و شمار نے مستقل طور پر دنیا میں عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے زیادہ تناسب کو ریکارڈ کرتا رہا ہے۔تاہم وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین قومی خاندان اور صحت سروے میں دو سال کی تحقیق کے بعد فی ہزار مردوں پر ایک ہزار 20 خواتین ریکارڈ کی گئیں۔سنہ 1876 کی پہلی قومی مردم شماری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی آبادی کے حکومتی سروے میں انڈیا میں مردوں سے زیادہ خواتین کو دکھایا گیا ہے۔پاپولیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ہیلتھ سائنس دان سنگھمترا سنگھ کا کہنا ہے جنسی تناسب میں بہتری مثبت اور صحیح سمت میں ایک قدم ہے، لیکن صنفی مساوات کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اس فرق کی وضاحت خواتین کی طویل عمر کی توقع سے ہوتی ہے، لڑکیوں کے مقابلے میں اب بھی زیادہ لڑکے پیدا ہوتے ہیں- ہر 929 خواتین کے لیے ایک ہزار مرد۔سنگھمترا سنگھ کے مطابق یہ کسی حد تک بیٹے کی ترجیح کی نشاندہی کر سکتا ہے۔اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انڈیا میں شرح پیدائش فی عورت دو بچے رہ گئی ہے، جو کہ سنہ 2015-16 کے آخری سروے کے دو اعشاریہ دو فیصد سے کم ہے۔خیال رہے کہ انڈیا کی کل آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اس دہائی کے آخر میں ملک کی آبادی چین کی آبادی سے بڑھ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…