منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

طلاق کی افواہیں، پریانکا اور نِک نے مداحوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اْن کے شوہر و امریکی گلوکار نِک جونس نے طلاق کی خبروں کی وجہ سے پریشان مداحوں کی غلط فہمی دور کردی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے

اپنے شوہر نِک جونس کے ہمراہ لی گئی اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا چوپڑا نے نِک جونس کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نِک جونس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں تْم سے بہت محبت کرتی ہوں۔بالی ووڈ اداکارہ نے صرف 5 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 8 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے بہت اچھا کام کیا ہے کیونکہ اس سے ہماری پریشانی ختم ہوگئی ہے۔دوسری جانب نِک جونس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پریانکا کے ہمراہ اپنی وہی تصویر شیئر کی۔واضح رہے کہ حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس ا?رائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔اس کے بعد پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا نے نک سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ہالی ووڈ شوز اور فلموں میں اداکاری کے لیے امریکا گئیں تھیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…