منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ہندو انتہا پسندوں نے نماز جمعہ کے دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا دئیے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران جے شری رام کے نعرے لگا دیے تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔بھارت میں مودی دور حکومت میں مذہبی انتہا پسندی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، دارالحکومت نئی دہلی کے شہر گڑگاؤں

میں نماز جمعہ کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے’جے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق گڑگاؤں میں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی کے لیے فراہم کی گئی جگہ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران ہندو انتہا پسندوں کا گروہ آن پہنچا، وہاں موجود مسلمانوں نے پہلے بغیر نماز کی ادائیگی کے جانا مناسب سمجھا تاہم بعد میں کچھ افراد نے نماز ادا کی جس کے دوران ہندو انتہا پسند جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے رہے۔دوسری جانب مقامی پولیس کے 150 اہلکار وہاں موجود تھے تاہم کسی نے بھی ہندو انتہا پسندوں کو نہ روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی گرفتار کیا بلکہ نماز کی ادائیگی کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو جگہ چھوڑنے کا کہا جس پر تمام افراد وہاں سے چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…