منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

خبردار۔۔ گھر میں عام استعمال ہونیوالی یہ گولی دل کے دورے کے زیادہ خطرے کا سبب بن سکتی ہے ، طبی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ درد مٹانے والی دنیا کی مقبول دوا اسپرین کا استعمال دل کے دورے کے زیادہ خطرےکا سبب بن سکتا ہے۔ العریبہ نیوز چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے محققین کے مطابق اسپرین کا استعمال ان لوگوں میں دل کے دورے کے 26 فی صد خطرے کا سبب ہوسکتا ہے جن میں کم سے کم

ایک پیشگی عنصر یا حالت ہوتی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اس مطالعہ میں جن عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے،ان میں ہائی بلڈ پریشر ، تمباکو نوشی، ذیابیطس، موٹاپا، ہائی کولیسٹرول اور مختلف قلبی امراض شامل ہیں۔تاہم محققین نے نوٹ کیا کہ عارضہ قلب پراسپرین کا اثر متنازع تھا اور اس تحقیق کا مقصد دل کی بیماری کے ساتھ اوراس کے بغیر دونوں صورتوں میں لوگوں میں اسپرین کے استعمال کے باہمی تعلق کا جائزہ لینا تھا۔جرمنی کی یونیورسٹی آف فری برگ کے مطالعاتی مصنف ڈاکٹربلیریم مجاج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دل کی ناکامی کے خطرے کا کم سے کم ایک عنصررکھنے والے افراد میں اسپرین کے استعمال کنندگان میں اس دوا کا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں عارضہ قلب پیدا ہونے کا امکان زیادہ تھا۔اگرچہ ان نتائج کی تصدیق کی ضرورت ہے لیکن ان سے یہ ضرور ظاہرہوتا ہے کہ اسپرین اور دل کے دورے کے درمیان ممکنہ ربط کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تجزیاتی مطالعے میں 30,000 سے زیاہ افراد شامل تھے۔انھیں دل کا عارضہ لاحق تھااور انھیں دل کے دورے کے خطرے کا سامنا تھا۔ان سب کا اندراج مغربی یورپ کے ممالک اور امریکا سے کیا گیا تھا۔ شرکاء کی عمر40 سال یا اس سے زیادہ تھی اور بیس لائن پر وہ دل کے دورے سے پاک تھے۔تحقیق میں شامل افرادکی اوسط عمر67سال تھی اور ان میں سے 34 فیصد خواتین تھیں۔بیس لائن پر 7698 شرکاء (25 فیصد ) اسپرین لے رہے تھے۔محققین نے بتایا کہ نگرانی کے دوران میں ان میں سے 1330 شرکاء کو دل کے دورے کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ محققین نے جنسی تعلقات، عمر، باڈی ماس انڈیکس،تمباکو نوشی،شراب کا استعمال،بلڈ پریشر،دل کی دھڑکن،بلڈ کولیسٹرول،ہائپرٹینشن، ذیابیطس،قلبی امراض اور رینن اینجیوٹینسن الڈوسٹرون سسٹم انہیبیٹرز، کیلشیم چینل بلاکرز، ڈائیوریٹک، بیٹا بلاکرز اور جسمانی چربی کم کرنے والی دواؤں کے ساتھ علاج کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا ہے۔آزادانہ طور پراسپرین کا استعمال کرنے والوں میں 26 فیصد تک دل کے دورے کے خطرے کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ پہلا بڑا مطالعہ تھا جس میں دل کی بیماری کے ساتھ اور اس کے بغیرافراد میں اسپرین کے استعمال ،اس سے دل کے دورے اور کم سے کم ایک خطرے کے عنصر کے درمیان تعلق کی تحقیقات کی گئی ہے۔ڈاکٹرمجاج کا کہنا تھا کہ ’’اسپرین کا استعمال عام ہے- ہمارے مطالعہ میں شامل ہرچار میں سے ایک شریک یہ دوا لے رہا تھا۔ اسپرین کا استعمال خطرے کے دیگرعوامل سے آزاد دل کے دورے کے خطرے کا ایک عامل تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان نتائج کی تصدیق کے لئے دل کی دورے کے خطرے سے دوچاربالغوں میں کثیرالقومی بے ترتیب جانچ کی ضرورت ہے۔ اس وقت تک، ہمارے مشاہدات سے پتاچلتا ہے کہ دل کے دورے کے خطرے سے دوچارافراد یا اس حالت کے خطرے کے عوامل کے حامل افراد کے لئےاسپرین کواحتیاط کے ساتھ تجویزکیا جانا چاہیے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…