منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدان مبشررحمانی نے دوسری بار بین الاقوامی طور پر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں دنیا کے ٹاپ ایک فیصد ریسرچر کی فہرست میں مسلسل دوسرے سال شامل کرلیا گیا ہے۔کلیریویٹ اینالیٹکس کی مرتب کردہ رپورٹ گزشتہ دہائی کے

دوران مقالوں کی اشاعت کے ذریعے محققین کے اپنے منتخب شعبے میں نمایاں اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتی ہے۔رحمانی کا کام وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین، کوگنیٹیو ریڈیو نیٹ ورکس، اور سافٹ ویئر۔ڈیفائنڈ نیٹ ورکس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے 100 سے زیادہ مضامین لکھے ہیں، جن میں سے 12 کلیریویٹ کی جانب سے انتہائی زیادہ پڑھے جانیوالے مضامین میں شامل کیا گیا ہے۔امریکا کے کراچی میں قائم قونصل خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے ذریعے مبشر حسین رحمانی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔مبشر حسین رحمانی حیدر آباد کی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے گریجویٹ ہیں اور کارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی)آئر لینڈ میں پڑھا رہے ہیں۔ماہر تعلیم کا ریسرچ ورک عالمی سطح پر تسلیم کی گیا ہے اور انہیں کئی بیسٹ پیپر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔رپورٹ میں دنیا کے چند اہم چیلنجوں پر کام کرنیوالے محققین کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس سال کی فہرست میں 26 نوبل انعام یافتہ افراد شامل ہیں اور 21 شعبوں میں 6 ہزار 400 محققین کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…