اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کرنے والوں کی بھی بڑی خوفناک ویڈیوز موجود ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نام نہیں لوں گا لیکن کچھ لوگوں کی بہت خوفناک ویڈیوز اور آڈیوز موجود ہیں۔ ویڈیو، آڈیو لیک کرنے کا گندا سلسلہ چل پڑ ا ہے جس کا
انجام انتہائی خوفناک ہو سکتا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی ویڈیو پر پچھلے چھ ماہ سے کام ہو رہا تھا ، ن لیگ چاہتی ہے کہ ویڈیو لیک کا معاملہ عدالت میں جائے اور معاملہ مزید بڑھ جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ آڈیو جعلی نکلی ہے کیونکہ مختلف تقاریر سے حصوں کو کاٹ کر موجود کلپ کیساتھ جوڑ کر تیار کیا گیا ہے ۔
ویڈیو لیک کروانے والوں کی بھی خوفناک ویڈیوز موجود ہیں، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @PTIofficial @MaryamNSharif @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/iifxmrt1O9
— GNN (@gnnhdofficial) November 23, 2021